ایم اے سلام
فلموں میں اپنی دمدار ایکٹنگ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں دھاک جمانے والی ایکٹریس کنگنا رناوت اپنے کردار میں جان ڈالنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔ اس وقت ایکٹریس تامل ناڈو کی طاقتور چیف منسٹر آنجہانی جئے للیتا کی بائیوپک تھلائی دی پر کام کررہی ہیں۔ کنگنا رناوت نے فلم میں جیہ للیتا کے کردار کے لئے 10 کیلو وزن بڑھایا ہے۔ ایکٹریس کے اس کام کی نہ صرف ان کے فائنس بلکہ ان کی بہن رنگولی نے بھی تعریف کی ہے۔ رنگولی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر تعریف کرتے ہوئے لکھا فلم تنو ویڈس منو میں کنگنا کا ایک بائیک ایکسیڈنٹ ہونے سے ان کے پیر میں 52 ٹانکے لگے۔
فلم منی کارنیکا شوٹنگ کے دوران غلطی سے بھاری تلوار ان کے سر پر لگ گئی پیشانی میں 15 ٹانکے لگے۔ اب انہوں نے اپنی زندگی کو خطرہ میں ڈالتے ہوئے اپنا وزن بڑھایا ہے۔ ہم ان سبھی اداکاروں کو سلام کرتے ہیں جو صرف ہم تک پہنچنے کے لئے اپنی حدود کو پار کرتے ہیں۔ حال ہی میں کنگنا رناوت کا نیا لک سامنے آیا جس میں وہ کئی ڈانسرس کے ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ایکٹریس کے اس لک کو فائنس کافی پسند کررہے ہیں۔ بتادیں کہ جیہ للیتا خود بھی ایک بہترین ڈانسر تھیں تھلاوی تمل ناڈو، کی سابق طاقتور چیف منسٹر جیہ للیتا کی زندگی پر بن رہی ایک بائیوپک ہے جس میں کنگنا مرکزی کردار میں رکھیں گی۔ اس فلم میں ساوتھ کے اسٹار ارویند سوامی ایم جی آر کا رول نبھائیں گے۔ اس فلم کو وشنو وردھن اندوری اور شیلیش آر سنگھ پروڈیوس کررہے ہیں جبکہ اے ایل وجئے اس کے ڈائرکٹر ہیں۔ یہ فلم ویسبری میڈیا اور کرما میڈیا کے بینر پر بنائی جارہی ہے۔ فلم کو 26 جون کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم کی موسیقی جی وی پرکاش کمار دے رہے ہیں۔
Find Out More: