ایم اے سلام
ایکٹریس سمیرا ریڈی نے حال ہی میں اپنے دوسرے بچہ کو جنم دیا ہے جو کہ ایک بے بی گرل ہے۔ اب سمیرا ریڈی نے اپنے بارے میں ایک دلچسپ خلاصہ کیا ہے جس کے بارے میں پہلے شاید ہی کسی کو معلوم ہوگا۔ سمیرا نے بتایا کہ انہیں ہکلانے کا مسئلہ تھا اور ریتک روشن کی وجہ سے وہ اپنے اس مسئلہ سے نجات پاسکیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سمیرا نے کہا کہ وہ بچپن میں ہکلاتی تھیں اور ریتک روشن کو بھی یہی بیماری تھی۔ اور انہوں نے اس پر کامیابی حاصل کی تھی اور ریتک کی مدد سے ہی انہوں نے بھی اس پر جیت حاصل کی ہے۔
سمیرا ریڈی نے کہا کہ ہکلانے کے مسئلہ کی وجہ میں کسی کے سامنے بات چیت کرنے میں کافی ہچکچاتی تھی اور آڈیشن تک کے لئے جانے میں یہ سوچ کر ہچکچاتی تھی کہ لوگ مجھے جج کریں گے۔ ریتک کافی سویٹ ہیں انہوں نے میری اس مشکل کو نوٹس کیا اور مجھے انہوں نے ایک کتاب دی اس کتاب نے میری زندگی بدل دی۔ اس نے میرے ڈر کو دور بھگانے میں میری مدد کی۔
سمیرا نے کہا کہ آہستہ آہستہ میں نے محسوس کیا کہ میری بات چیت میں تبدیلی آئی۔ میں اسپیچ تھراپسٹ کے پاس بھی گئی اور اپنی بات چیت پر کام کرنا شروع کیا۔ اس کتاب کے لئے میں ریتک کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ کم ہوگا، جو آج بھی میرے پاس ہے۔ سمیرا نے سال 2014 میں ایک بزنسمین اکشے وردے سے شادی کی تھی۔ دونوں کو سال 2015 میں ایک لڑکا ہوا ان کی بیٹی نائرہ ایک ماہ کی ہوچکی ہیں۔ سمیرا نے ڈرنا منع ہے، نو انٹری، ریس، دے دھنا دھن جیسی کئی فلمیں کی ہیں۔ سمیرا کے حاملہ ہونے پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی کافی ہنگامہ مچا تھا۔ بچہ کو جنم دینے کے بعد سمیرا ریڈی اب پھر سے اپنی گھر گرہستی میں مصروف ہوگئی ہیں۔
Find Out More: