ایم اے سلام
پروڈیوسر کریم مورانی کی بڑی بیٹی زویا مورانی کا کورونا وائرس ٹسٹ بھی پازیٹیو آیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پچھلے ہفتہ زویا کی جانچ کی گئی تھی جس کی رپورٹ آگئی۔ زویا کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ زویا مارچ کے درمیان میں راجستھان سے واپس ہوئی تھیں۔ کریم مورانی کی چھوٹی بیٹی شاجہ کا کوویڈ 19 ٹسٹ اتوار کو پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ناناوتی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ رپورٹس کی مانیں تو وہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں سری لنکا سے واپس ہوئی تھیں، لیکن شروعات میں ان میں کوئی آثار نہیں دکھائی دیئے حالانکہ جب جانچ کرائی تو نتیجہ پازیٹیو آیا۔
مورانی خاندان کے بعد کے افراد اور نوکرانیوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔ فی الحال سبھی کو کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ اسپاٹ بوائے سے بات چیت میں زویا نے بتایا تھا 14 دن پہلے میری بہن شاجہ کو سردی اور کھانسی ہوئی تھی۔ اگلے ہی دن مجھے بھی ہوگئی۔ ہلکا بخار اور سردرد بھی تھا۔ 7 دن بعد شاجہ پوری طرح ٹھیک ہوگئی لیکن میرے آثار جاری رہے، لیکن پھر ہم نے جانچ کرانے کا فیصلہ کیا۔
عجیب بات ہے کہ جس میں آثار دکھائی نہیں دے رہے تھے اس کا ٹسٹ پازیٹیو آیا اور میرا نگیٹیو حالانکہ دوبارہ جانچ میں ان کا ٹسٹ پازیٹیو آیا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ چینائی ایکسپریس اور راون جیسی فلموں کے پروڈیوسر کریم مورانی خاندان کے ساتھ جوہو میں واقع شگن نام کی بلڈنگ میں رہتے ہیں۔ فی الحال اسے مہر بند کردیا گیا ہے۔
Find Out More: