اوروشی پر تاپسی کے کمنٹ نے سوشل میڈیا پر چھیڑی جنگ

frame اوروشی پر تاپسی کے کمنٹ نے سوشل میڈیا پر چھیڑی جنگ

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ ایکٹریس تاپسی پنو فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے بیانوں کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں تاپسی نے اوروشی روٹیلا کو لیکر کمنٹ کیا ہے۔ خبروں کے مطابق نیہا دھوپیا کے شو میں تاپسی پنو سے جب پوچھا گیا کہ بالی ووڈ میں ایسی کونسی ایکٹریس ہے جسے اسٹائلش کی ضرورت ہے اس کے جواب میں تاپسی نے کہا اوروشی روٹیلا۔ تاپسی یہیں نہیں رکیں مجھے لگتا ہے کہ اوپر والے نے انہیں اچھا جسم دیا ہے۔ میں انہیں بہتر کپڑوں میں دیکھنا چاہوں گی کیونکہ وہ ایسے ہی کپڑے پہنتی ہیں جس میں جسمانی نمائش ہو۔

تاپسی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے جس میں کچھ لوگ تاپسی کے ساتھ تو کچھ اوروشی کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ تاپسی پنو اپنے بنداس برتاو کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ تاپسی اور کنگنا کی بہن رنگولی کے درمیان اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی دیکھنے کو ملتی ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو تاپسی پنو آخری بار فلم سانڈ کی آنکھ میں نظر آئی تھیں۔

اس فلم میں ان کے ساتھ بھومی پیڈنیکر بھی تھیں۔ اب تاپسی کی ”تھپڑ“ ریلیز ہوئی ہے۔ اس کے بعد ”رشمی“ ریلیز ہونے والی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تاپسی پنو اکثر جب بیکار رہتی ہیں تو اپنے وقت گذاری کے لئے کسی پر کمنٹ کردیتی ہیں جس سے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کی شروعات ہو جاتی ہے۔

Find Out More:

Related Articles:

Unable to Load More