برہمااسترا میں رنبیر کپور ڈی جے کا کردار نبھائیں گے

Salam Abdul
ایم اے سلام

بالی ووڈ کے سب سے فیوریٹ جوڑے میں سے ایک رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم برہما استر کا فائنس بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ ایان مکرجی کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم میں ایکٹرز کے ساتھ بگ بی امیتابھ بچن بھی دکھائی دیں گے۔ فی الحال اس فلم کو لے کر کچھ اطلاع ملی ہے جس میں رنبیر کپور کے کردار کا خلاصہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کی مانیں تو فلم برہما استرا میں رنبیر کپور ایک ڈی جے کاکردار نبھا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رنبیر ایک ایسے ڈی جے کارول نبھائیں گے جو اپنے والد سے لڑکر گھر سے باہر نکل آتا ہے بس یہیں سے شروع ہوگا اسکا سفر اور اس کی محنت اور اپنے خواب پورے کرنے کی اس کی خواہش ساتھ ہی راستے میں کیسے وہ اپنے سوپر پاورس کا استعمال کرتا ہے۔

اس بات کی بھی خبر ہے کہ اس فلم میں ہر کردار کے پاس اپنی ایک سوپر وار ہوگی یہاں بتادیں کہ اس فلم سے ہی رنبیر اور عالیہ ایک دوسرے کے قریب آئے اور ان کا رومانس سب کے سامنے آیا کہا جارہا ہے کہ یہ فلم ایک سائنس فکشن ہے۔ ان دو کرداروں یعنی رابیر کپور اور عالیہ بھٹ کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔


Find Out More:

Related Articles: