اپنے ساتھ ابھیشیک کو کاسٹ کرنے کی سفارش، ایشوریہ رائے کے ہاتھ سے کئی فلمیں چھوٹ رہی ہیں

Salam Abdul
ایم اے سلام

عالمی حسینہ کا خطاب اپنے نام کرنے والی ایشوریہ رائے بچن نے منی رتنم کی ایروور سے ایکٹنگ کی دنیا میں قدم رکھا اس کے بعد جس طرح سے انہوں نے بالی ووڈ میں ایک ایکٹریس کے روپ میں لمبی پاری کھیلی اسے یہاں دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پہلے شادی اور ماں بننے کے کچھ عرصہ بعد تک وہ فلموں سے دور رہیں واپسی کے دوران ان کی فلموں نے ٹھیک ٹھاک مظاہرہ کیا ایک فنکار کے لئے اسٹارڈم کی ریس مےں بننے رہنے کے لئے لگاتار فلمیں کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

 ایشوریہ کو بھی ریس میں بنے رہنے کے لئے اچھی فلموں کی سخت ضرورت ہے۔ واپسی کے دور میں اب تک انہوں نے خود کو ٹھیک طرح سے ثابت نہیں کیا ہے، لیکن انہیں جن فلموں کے آفر مل رہے ہیں۔ ان میں وہ ان کے مقابل ابھیشیک بچن کو لینے کی ضد پر اڑی رہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ فلاپ ابھےشےک مےں اب کسی میکر کی دلچسپی نہیں ہے۔

 ایشوریہ کو لے کر رات اور دن اور وہ کون تھی کے ریمیک بنانے کی بات سامنے آئی تھی لیکن ایشوریہ ان مےں بھی اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی چاہتی تھیں۔ پروڈیوسر سیلیش آرسنگھ جب آئی پی ایس جوڑے کی کہانی پر مبنی فلم کا آفر لے کر ان کے پاس پہنچے تو انہیں اسکرپٹ کافی پسند آئی لیکن انہوں نے میل لیڈ کے لئے ابھیشیک کو لینے کی ضد کی جسے تھوڑی سی سوچ وچار کے بعد مان لیا گیا۔ اب ایشوریہ نے ایک مطالبہ مانے جانے پر دوسری مانگ کے روپ میں اسکرپٹ میں تبدیلی کی بات کی تو میکر نے ان کی جگہ تاپسی پنو کو لے لیا۔ اب میکر ایشوریہ کی کسی شرط کو ماننے کے موڈ میں نہیں ہے۔

 اس لئے ایشوریہ کو لے کر شروع ہونے والی فلموں میں سے زیادہ تر یا تو بند ہوتی جارہی ہیں یا پھر ایشوریہ کو ڈراپ کرکے میکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ ”استری“ کی کامیابی کے بعد دنیش ویجن مرہٹی فلم ”ملا آئی وائی چے“ کا ہندی ری میک بنانے جارہے ہیں جس میں ایشوریہ کو لینے کا من بنا رہے تھے لیکن خبر ہے کہ ہوا کا رخ دیکھ کر اب وہ کسی دوسری ایکٹریس کی تلاش میں ہیں۔


Find Out More:

Related Articles: