عمران ہاشمی ملیالم ہارر ہٹ فلم کے ہندی ری میک میں

Salam Abdul
ایم اے سلام

عمران ہاشمی اس وقت کافی اچھے پراجکٹس کے ساتھ تیار ہے۔ ایک طرف انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ ایک تھرلر ری میک سائن کی ہے تو دوسری طرف اب انہیں ملیالم ہارر فلم ”ایزر“ کے ری میک کے لئے اپروچ کیا گیا ہے اوریجنل فلم میں پرتھوی راج مرکزی کردار میں ہے۔

یہ ملیالم کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم تھی۔ فلم نے باکس آفس پر 50 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ فلم نے کیرل باکس آفس پر 2 کروڑ کی اپ کمنگ دی تھی اور دوسرے دن 3 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ اب عمران ہاشمی اس فلم کے ہندی ری میک مےں دکھائی دیں گے۔ عمران ہاشمی کو ویسے بھی ہارر کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے راز سیریز اپنے نام کی ہے اور ان کی وجہ سے ہی اس سیریز کے فائنس ہیں ۔

عمران ہاشمی ان دنوں ایک مسٹری تھرلر فلم میں بھی امیتابھ بچن کے ساتھ کام کررہے ہیں جو 21 فروری 2020 کو ریلیز کی جانے والی ہے۔ اس طرح پہلی بار امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کسی فلم میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔ رومی جعفری اس فلم کو ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ فلم کا پروڈکشن آنند پنڈت موشن پکچرز اور سرسوتی انٹرٹینمنٹ لمیٹیڈ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ اس فلم میں انو کپور کا بھی اہم کردار ہے۔


Find Out More:

Related Articles: