ہند ۔ چین سرحد کے قریب واقع جھیل مادھوری ڈکشٹ کے نام سے موسوم

Narayana Molleti
ہندوستان میں خوبصورتی کی کمی نہیں ہے جہاں نظر کھمائیں گے وہاں قدرت کے حسین نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔ آج ہم آپ کو
ایسی ہی جگہ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جسے دیکھ کر زمین پر جنت کا نظارہ ہو جائے سب سے انوکھی بات تو یہ ہے کہ
یہاں قائم جھیل کو مادھوری ڈکشٹ جھیل بھی کہتے ہیں۔


دراصل اس جھیل کے پاس مادھوری ڈکشٹ کا ایک گیت فلمایا گیا تھا جس کے بعد لوگ سنگیسر جھیل کو مادھوری ڈکشٹ جھیل
کہنے لگے۔ سمندری سطح سے 15,200 فٹ کی اونچائی پر واقع سنگیر جھیل قحط کی وجہ سے بنی تھی مقامی لوگوں کے مطابق یہ
جھیل اپنی موجوہ جگہ سے کچھ دوری پر تھی لیکن ٹکٹونک پلاٹو کے کھسکنے کی وجہ جھیل آج اپنی جگہ سے کھسک گئی جس
کی وجہ سے دیوار کے جنگل کا ایک بڑا حصہ پانی میں سما گیا۔


آج بھی پیڑوں کے اوپری حصے بڑے عجیب طرح سے پانی کی سطح کے اوپر نکلے ہوئے۔ دیکھے جاسکتے ہیں جھیل ہندوستان
اور چین کی سرحد کے قریب واقع ہے اور جھیل دیکھنے کے لئے آپ کو ضلع انتظامیہ سے اجازت لینی پڑتی ہے۔


Find Out More:

Related Articles: